چین میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ، ہنگامی اقدامات شروع

Published on June 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments


بیجنگ: (یواین پی) چین میں ایک بار پھر کورونا کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے، حکام نے ہنگامی اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے۔چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں 27 افراد میں کورونا کی تشخیص کے بعد ملک میں وبا کی ایک نئی لہر کے حوالے سے خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔ متاثرہ شہر گوانگ زو میں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔علاقے میں غیر ضروری خدمات معطل کردی گئی ہیں اور تفریحی مقامات اور بازاروں کو بند کردیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ، ٹرین سٹیشنوں اور بس سروس سے شہر چھوڑنے والے افراد کو تین دن کے اندر کوویڈ کا منفی ٹیسٹ کا ثبوت دکھانا ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme