ٹھٹھہ . ہیومن رائٹس ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے آگاہی مہم جاری ہے

Published on December 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) ہیومن رائٹس ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے آگاہی مہم جاری ہے انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبست سے سیمینار ودیگر پروگرام منتعقد ہونگے اس سلسلے میں 10 دسمبر کو ضلع ٹھٹھہ میں مہم پروگرام منعقد کیا جائے گا جبکہ سندھ کے مختلف شہروں میں آگاہی مہم جاری ہے اس سلسلے میں انسانی حقوق محکمہ کی جانب سے پمفلٹس، پینافلیکس بینرز، سیمینارز، ریلیاں اور مختلف پروگرام منعقد کیے جائینگے محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔انچارج شکایت سیل ٹھٹھہ الطاف حسین تنیو نے کہا کہ ہر انسان فطرتاً آزاد پیدا ہوا ہے اس لیے ہمیں ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کرنا چاہیے، آئیے حکومت سندھ کے محکمہ انسانی حقوق کی آگاہی مہم کا حصہ بنیں تاکہ عوام کو ان کے حقوق سے آگاہ کیا جا سکے تاکہ عوام اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes