قومی کوششوں سے پاکستان میں ترقی واستحکام ممکن ہوگا، جنرل قمر جاوید باجوہ

Published on June 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ قومی کوششوں سے پاکستان میں ترقی واستحکام ممکن ہوگا، تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے، دہشتگردی کی لعنت سے نبردآزما ہونے کیلئے بطور قوم پرعزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ کیا، آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں افسران اور فیکلٹی اسٹاف سے خطاب کیا۔جس میں آرمی چیف نے فوج کی پیشہ ورانہ، داخلی اور خارجی صورت حال پر اظہار خیال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی کی لعنت سے بطور قوم نبردآزما ہونے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیاء میں قیام امن کا خواہاں ہے۔جنوبی ایشیاء میں دیرپا امن دیرینہ تنازعات کے حل پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے پاک فوج ریاستی اداروں سے تعاون کے لیے پرعزم ہے۔ عالمی برادری کے بامعنی تعاون سے مسائل حل کیا جاسکتا ہے۔ پیچیدہ چیلنجنز سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ عزم درکار ہے۔ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جامع مربوط قومی کوششوں سے پاکستان میں ترقی واستحکام ممکن ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme