پاکستان فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ ملکہ جذبات نیئر سلطانہ کی برسی

Published on October 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پاکستان فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ ملکہ جذبات نیئر سلطانہ کی30ویں برسی  27اکتوبر بروز جمعرات کو منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر ان کے پرستار اور مختلف نگار خانے خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کریں گے جن میں’ملکہ جذبات‘ کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔نیئر سلطانہ کا شمار 1950ءاور 1960ءکی دہائی میں لالی وڈ کی معروف اداکاراؤں میں کیا جاتا تھا،اداکارہ نیئر سلطانہ 1935 میں بھارتی شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئیں،ان کا اصلی نام طیبہ بانو تھا۔نیئر سلطانہ نے اپنی تعلیم برطانوی ہند کے علی گڑھ کے خواتین کالج میں حاصل کی تھی، وہ تقسیم ہند کے بعد کراچی اور پھر لاہور منتقل ہو گئیں جہاں نامور ہدایتکار انور کمال پاشا سے ان کی ملاقات ہوئی اور 1955 میں فلم ”قاتل ” سے معاون اداکارہ کے طور پر وہ لالی وڈ کے پردہ سکرین کی زینت بنیں۔نیئر سلطانہ کے والدین کا تعلق اداکارہ شمیم بانو سے تھا، جو مشہور پاکستانی فلم پروڈیوسر،ہدایت کار انور کمال پاشا کی اہلیہ تھیں۔نیئر سلطانہ رقص کی نسبت اداکاری پر زیادہ دھیان دیتی تھیں ان کی ا س خوبی نے انہیں بہت سے لازوال کرداروں کے روپ میں آج بھی زندہ رکھا ہوا ہے۔ان کی لازوال فلموں سہیلی،باجی،گھونگھٹ،امراؤ جان ادا،رخسانہ،چترا تے شیرا،اولاد،وڈا خان،سات لاکھ،بہشت میں ان کی یاد گار پرفارمنس آنے والے فنکاروں کیلئے صدیوں مشعل راہ ثابت ہوتی رہے گی۔ نیئر سلطانہ اور درپن کی جوڑی فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ ازدواجی زندگی میں بھی سپر ہٹ رہی۔ نیئر سلطانہ 27 اکتوبر 1992ءمیں کراچی کے آغا خان ہسپتال میں کینسر کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes