اوکاڑہ ، شدید آندھی اور طوفانی بارش سے مکانوں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے 8 واقعات

Published on June 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ضلع اوکاڑہ میں شدید آندھی اور طوفانی بارش کی وجہ سے مکانوں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے 8 واقعات رونما ہوئے، ریسکیو کی 10 گاڑیوں اور 50 سے زائد ریسکیورز نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال ریسکیو کنٹرول روم کے مطابق ضلع بھر میں مکانوں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے 8 واقعات رونما ہوئے۔ ان حادثات میں عورتوں، مردوں اور بچوں سمیت 24 افراد متاثر ہوئے۔ ان واقعات میں 11 متاثرین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گئے جن میں مرد، عورتیں اور بچے شامل ہیں۔ جبکہ 13 متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ان حادثات میں 3 تحصیل اوکاڑہ، 3 تحصیل دیپالپور اور 2 تحصیل رینالہ خورد میں پیش آئے۔ ریسکیو 1122 کی 10 گاڑیوں اور 50 سے زائد ریسکیورز نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا جن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کنٹرول روم سے کی

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes