آئیں اور پنجاب میں حکومت سنبھال لیں، ن لیگ کی جہانگیر ترین گروپ کو پیش کش

Published on June 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

لاہور (یواین پی) ن لیگ کی جہانگیر ترین گروپ کو پنجاب میں حکومت سنبھالنے کی پیش کش۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان روابط سے متعلق بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ سینئر صحافی کے مطابق مسلم لیگ ن نے جہانگیر ترین گروپ کو باقاعدہ پیش کش کی ہے کہ آئیں اور پنجاب میں حکومت سنبھال لیں۔ن لیگ کی جانب سے جہانگیر ترین سے کہا گیا ہے کہ آپ ہمارے غیر مشروط وزیراعلیٰ ہیں، گروپ کو وزارت اعلیٰ کی پیش کش کر دی گئی۔ عارف حمید بھٹی کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کو یہ پیش کش مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں کی جانب سے کی گئی ہے۔ گروپ کو کہا گیا ہے کہ ہم ابھی پریس کانفرنس کر دیتے ہیں، لیکن پہلے گارنٹی دیں کہ تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دیں گے۔سینئر صحافی کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے یہ پیش کش اس لیے کی ہے کیونکہ دونوں جماعتیں تحریک انصاف کی حکومت کا بجٹ ناکام کروانے کے قابل نہیں ہیں۔ اگر یہ جماعتیں بجٹ ناکام کروانے کے قابل ہوتیں، تو کب کی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لا چکی ہوتیں۔ حقیقت یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 200 کچھ ووٹ حاصل کیے تھے، جبکہ آرمی چیف نے 300 ووٹ حاصل کیے تھے۔ان کی حیثیت ان کی اوقات ہی نہیں کہ بجٹ ناکام کروا سکیں۔ یہاں واضح رہے کہ کچھ روز قبل جہانگیر ترین گروپ میں شامل اراکین اسمبلی نے حکومت کو دھمکی دی تھی کہ ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تھے اور بجٹ سیشن میں حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، جبکہ اسمبلیوں سے مستعفی بھی ہو سکتے ہیں۔ بعد ازاں یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ جہانگیر ترین گروپ اور ن لیگ کے درمیان رابطے ہوئے ہیں، تاہم دونوں جانب سے ان خبروں کی تردید کی گئی۔ اب بجٹ کا وقت قریب آتے ہی ایسی خبریں دوبارہ گردش کرنے لگی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes