ایک دو روز میں کابینہ کو حتمی شکل دے دی جائے گی، وزیراعظم

Published on August 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments


مری(یو این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایک دو روز میں کابینہ کو حتمی شکل دے دی جائے گی ، ترقیاتی پالیسیاں جاری رہیں گی،نواز شریف نے منصوبے پہلے سے بھی زیادہ تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،پروٹوکول نہیں لینا چاہتا لیکن بدقسمتی سے سکیورٹی کا خیال رکھنا پڑتا ہے، حلقے کے لوگوں سے بات کرنا چاہتا تھا لیکن سکیورٹی والے اجازت نہیں دے رہے۔یونی ویژن نیوز کے مطابق مری میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے زیرصدارت مشاروتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ابھی کابینہ کیلئے حتمی نام طے نہیں کئے گئے اور وزرا کے پورٹ فولیوز سے متعلق حتمی فیصلہ بھی نہیں ہوا اس لئے حلف برداری کا معاملہ فی الحال موخر کردیا گیا تاہم آئندہ ایک دو روز میں کابینہ کو حتمی شکل دے دی جائے گی اور اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وزیر داخلہ کے لیے چوہدری نثار کا نام ہی زیر غور ہے تو انہوں نے کہا کہ فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا، مشاورتی عمل جاری ہے اور ایک دو دن میں سب کچھ عوام کے سامنے آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترقیاتی پالیسیاں جاری رہیں گی، نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ ملک بھر میں جاری منصوبوں کو اب پہلے سے بھی زیادہ تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے کیوں کہ ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وزیراعظم تو تبدیل ہوسکتا ہے لیکن پالیسی تبدیل نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی این اے 120 کیلئے امیدوار کا نام فائنل نہیں ہوا، پروٹوکول نہیں لینا چاہتا لیکن بدقسمتی سے سکیورٹی کا خیال رکھنا پڑتا ہے، حلقے کے لوگوں سے بات کرنا چاہتا تھا لیکن سکیورٹی والے اجازت نہیں دے رہے۔ شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ ہم نے جمہوریت کے تسلسل کو صرف 4 روز میں بھاری اکثریت سے بحال کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes