بانی ایم کیو ایم کو گرفتار کروا کر پاکستان لانے کی کوششیں شروع

Published on August 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

کراچی (یواین پی) بانی ایم کیو ایم کو گرفتار کروا کر پاکستان لانے کی کوششیں شروع، عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد برطانوی حکام کو خط لکھ دیا گیا، الطاف حسین کی حوالگی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے لندن میں مقیم بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی گرفتاری اور حوالگی کیلئے باقاعدہ کوششیں شروع کر دی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے برطانوی حکام کو باقاعدہ خط لکھا گیا ہے۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لندن میں ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کا کیس پاکستان میں انجام کو پہنچ چکا۔ برسوں کی محنت کے بعد عمران فاروق کو قتل کرنے والے مجرمان کو پاکستانی عدالت کی جانب سے سزا دی جا چکی۔جبکہ عمران فاروق قتل کیس میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین بھی نامزد ہیں۔الطاف حسین کو باقاعدہ اشتہاری بھی قرار دے دیا گیا ہے۔ پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 2 ماہ قبل عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔ اس لیے الطاف حسین کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کیا جائے۔ پاکستان نے لندن میں قتل ہونے والے ایک شہری کے کیس میں بھرپور تعاون کیا اور اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا، اب امید ہے کہ برطانوی حکام بھی پاکستان کیساتھ تعاون کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes