بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کے ہم شکل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Published on June 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments


ممبئی: (یواین پی) بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار کنگ خان شاہ رخ خان کے ایک اور ہم شکل نے آج کل سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔ ابراہیم قادری نامی یہ شخص ہوبہو شاہ رخ خان کی طرح نظر آتا ہے۔ابراہیم قادری کی ان دنوں سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔ شاہ رخ خان کے مداح پہلی نظر میں دیکھنے پر ابراہیم قادری کو ہی اپنا پسندیدہ اداکار سمجھ بیٹھتے ہیں۔ مداح حیران ہیں کہ کوئی شخص ہوبہو شاہ رخ خان کی طرح کیسے ہو سکتا ہے۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان کے اس سے پہلے بھی کئی ہم شکل سوشل میڈیا پر آتے رہتے ہیں لیکن ابراہیم قادری نے ان سب کو مات دیدی ہے۔ابراہیم قادری کے چہرے کے نقش، ان کی چال ڈھال، جسم حتیٰ کے سٹائل تک سب کچھ شاہ رخ خان جیسا ہی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog