پٹرولیم مصنوعات میں تین روپے تک کی کمی کا امکان، سمری وزارت خزانہ کو ارسال

Published on September 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 640)      No Comments

news-1411977081-2261اسلام آباد (یو این پی) اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے تک کی کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (او گرا ) کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھجی گئی سمری میں ہائی اوکٹین کی قیمت میں تین روپے ،پٹرول کی قیمت میں دو روپے 60 پیسے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 35پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 77پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1روپے 76پیسے کمی کی درخواست کی گئی ہے ۔ وزارت خزانہ سے نئی قیمتوں کی منظور ی کے بعد ان کااطلاق یکم اکتوبر سے کیا جائے گا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy