مانگامنڈی کے علاقے میں ڈاکو راج برقرار دس مسلح افراد کی گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات

Published on June 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

مانگامنڈی جئے کا ٹبہ میں ڈکیتی کی واردت مسلح ڈاکو اہلخانہ سے لاکھوں روپے نقدی طلائی زیورات لوٹ کر فرار
مانگامنڈی (یو این پی) تھانہ مانگامنڈی کے علاقہ میں ڈاکو راج برقرار ہوگیا۔چوری ڈکیتی کی وارتیں آئے روز جاری ہیں گزشتہ روز دوران ڈکیتی سندر کے علاقے میں پولیس مقابلے میں پولیس اہلکار کی شہادت کے بعد ڈاکوو¿ں کا پولیس کو کھلا چیلنج کر دیا گیا ہے روک سکتے ہو تو روک لو مانگامنڈی کے نواحی علاقے گاو¿ں جئے کا ٹبہ میں محمد اقبال اور محمد لطیف جٹ کے گھر ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے۔متاثرہ محمد اقبال کے مطابق دس کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوو¿ں نے اہلخانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر 8 تولے طلائی زیورات، دو لاکھ روپے نقدی اور گھر میں پڑا لائسنس یافتہ پستول وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔اہل خانہ کے مطابق مسلح ڈاکو گھر کی دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور گریلوں کی جالیوں کو توڑ کر یہ ڈکیتی کی واردت کی ہے۔اور جاتے وقت ڈاکوو¿ں نے اندھادھند فائرنگ بھی کی تاہم ڈکیتی کی واردات کے حوالے سے اہلخانہ نے مدد کیلئے 15 پر پولیس کو اطلاع دی جس پر مانگامنڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔مانگامنڈی کے علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتیں علاقہ میں دہشت کی علامت بنتی جا رہی ہے مگر مانگامنڈی پولیس کے پاس تمام تر وسائل ہونے کے باوجود ڈکیتی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مانگامنڈی پولیس بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes