اوپن یونیورسٹی نے” سیرت نبویؐ ” کے فروغ کے لئے ایک جامع تعلیمی منصوبہ بنادیا

Published on December 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 450)      No Comments

aiou

اسلام آباد (یواین پی)”علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے آپؐ کی تعلیمات کے فروغ کے لئے ایک جامع تعلیمی منصوبہ بنادیا ہے۔ منصوبے کے تحت ایم اے ٗ ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح پر طلبہ کو سیرت اسٹڈیز میں اسپیشلائزیشن کرنے کا آپشن دیا جائے گا ۔ سیرت پر بین الاقوامی کانفرنس ہر سال باقاعدگی سے منعقد کی جائے گی ٗ حدیت اور اس کی اہمیت پر بھی ایک خصوصی کانفرنس منعقد کی جائے گی ٗ ہر سال سیرت کی بہترین کتاب کو ایوارڈدیا جائے گا اور سیرت پر یونیورسٹی کا ریسرچ جنرل بھی شائع کیا جارہا ہے ٗ یونیورسٹی نے خطبات اسلام آباد “کے نام سے 100۔کے قریب موضوعات پر لیکچر سیریز شروع کی ہیں ٗ ان لیکچرز کو بعد میں کتابی شکل میں پیش کیا جائے گا “یہ اعلان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے نیورسٹی میں سیرت پر منعقدہ دو۔روزہ عالمی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین ٗ پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد اختتامی اجلاس کے مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس میں جنوبی افریقہ ٗ انڈیا ٗ کوسوووٗ ملائیشیاء ٗ مصر اور سعودی عرب او ر اندرون ملک سے اسلام آباد/راولپنڈی ٗ کراچی ٗ گوجرانوالہ ٗ مانسہرہ ٗ کوئٹہ ٗ لاہور ٗ ملتان ٗ بہاؤلپور اور سرگود ھاکے جامعات سے ماہرین تعلیم نے علمی و تحقیق مقالہ جات پیش کئے۔ کانفرنس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ٗ انڈیا کے پروفیسر ڈاکٹر یسین مظہر صدیقی اور جنوبی افریقہ کی ڈربن یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سید سلمان ندوی نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر مختار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپؐ کی زندگی اور احادیث کی تعلیمات کے لئے جامعات میں “سیرت چئیر”قائم کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو آپؐ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی طرف راغب کرنے میں تعلیمی ادارے ٗ اساتذہ اور امام مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ صحیح راستے کا انتخاب کرنے والے اقوام آج دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں ٗ ہم اپنے حقیقی راستے سے ہٹ چکے ہیں اور آپؐ کی تعلیمات بھول گئے ہیں ٗ اسی طرح ہم نے قرآن پاک کو صرف پڑھنے اور چھومنے کی حد تک محدود کردیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مسلمان حکمرانی کے منزل سے غلامی اور تنزلی کے دلدل میں گر چُکے ہیں ٗ مشکلات کے اس گہرے جھنجٹ سے نکلنے کے لئے ہمیں آپؐ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہوگا اور دنیا میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے ہمیں سیرت نبویؐ پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ سیرت رسولؐ کی روشنی میں سماجی انصاف اور فلاح معاشرہ”کے زیر عنوان کانفرنس کے رابطہ کار ٗ ڈاکٹر معین الدین ہاشمی نے کانفرنس کی سفارشات بیان کئے جن میں فلاح معاشرہ اور سوشل ویلفئیر کا شعور بیدار کرنا ٗ مناسب انداز میں احتجاج کے ذریعہ اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنا ٗ تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینا ٗ گھر اور خاندان سے عدل و انصاف کی روایت ڈالنا ٗ اپنے بچوں کو آپؐ کی تعلیمات سے روشناس کرانا ٗ نئی نسل کی تعلیم و تربیت کے لئے ریاست اور معاشر ہ برابر کے ذمہ دار ٗ معاشرے کی قیادت ریاست کی بجائے معاشرے ہی سے ہونا چاہئیے ٗ ملک کی رفاحی تنظیموں کی حوصلہ افزائی ٗ ہر سطح پر نصابات میں سیرت طیبہ کا مضمون شامل کرنا شامل تھے۔آخر میں کلیہ عربی و علوم اسلامیہ کے ڈین ٗ پروفیسر ڈاکٹر علی اصغر چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس کے منتظمین کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes