پاکستان کی جانب دیکھنے والی ہر میلی آنکھ نکال دی جائیگی، رانا ثناء اللہ

Published on May 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

56fa6fb60777e
چنیوٹ( یوا ین پی)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب دیکھنے والی ہر میلی آنکھ نکال دی جائیگی ملک کی بقاء کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا دہشت گرد عناصر کو کچلنے کیلئے پاک فوج اور حکومت شانہ بشانہ کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پا کستان کی آزادی ، خود مختاری اور سا لمیت پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومت پا کستان نے پا کستان کی خود مختاری اور سا لمیت کے خلاف ہو نیوالی کا روائی پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنیوٹ سے مسلم لیگی وفد سے ملاقات کے دوران کیاوفد میں مقبول احمد انصاری ،ڈاکٹر خالد یاسین ،ایم ندیم مغل ،چوہدری شہباز میکن شامل تھے انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ چو دھری نثار علی خان اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نو شکی میں امریکی ڈرون حملہ کی وا شگاف الفاظ میں مذمت کی ہے اور امریکہ کو سخت پیغام دیا گیا ہے پا کستان کی خود مختاری اور سا لمیت پر آنچ نہیں آنے دینگے اور امریکہ کو پا کستان میںآئندہ ایسی کا روائی کر نے دی جا ئے گی امریکی ڈرون حملے میں افغان طا لبان سربراہ ملا اختر منصور کی ہلاکت سے قیام امن کے لئے کی جا نیوالی کوششوں پر مضر اثرات مرتب ہو نگے اس حملے سے امن تباہ ہو کررہ گیا ہے مسا ئل جنگ سے نہیں بلکہ مذاکرات سے حل ہو تے ہیں انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر تو ڑ دی گئی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مخصوص ما ئنڈ سیٹ کو بھی شکست دینا ہو گی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سیاسی وعسکری قیادت ایک پیج پر ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں برادران کی مخلصانہ کوششوں کے نتیجہ میں 2018ء سے قبل ملک کے بنیادی مسائل ختم ہو جائیں گے حکومت اس حوالہ سے سنجیدہ ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں کو وقت پر مکمل کیا جائے گا، منصوبوں کی دیکھ بھال اور تیز رفتار تکمیل کے لیے مشترکہ کمیٹی بنائیں گے، 2017۔18 تک ملک سے بجلی کی کمی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا اور اضافی بجلی پیدا ہو گی، حکومت کی طرف سے بجلی کے نرخوں میں کمی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ عوامی مفاد میں ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题