اوکاڑہ، اندھے قتل کی ایک اور واردات ٹریس،،بڑے بھائی نے جائیداد کی خاطرحافظ قرآن قتل

Published on November 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

اوکاڑہ ۔ یو این پی شیخ ندیم شیراز۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فرقان بلا ل کے نوٹس لینے پر سٹی سرکل تھانہ بی ڈویژن پولیس نے 24گھنٹوں میں اندھے قتل کی واردات ٹریس کر لی،بڑے بھائی نے جائیداد کی خاطرحافظ قرآن چھوٹے بھائی کو قتل کیا اور خود ہی مدعی مقدمہ بن گیا،ملزم بھائی کو گرفتار کر لیا گیا،ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ روز ٹیکسی سٹینڈ کے قریب ایل پی جی گیس کے دوکاندار حافظ قرآن سہیل انور کو دوکان پر جاتے ہوئے قتل کر دیاگیا،جس کا مقدمہ 4نامعلوم ملزمان کے خلاف مقتول کے بڑے بھائی سجاد انور کی مدعیت میں تھانہ بی ڈویژن میں درج کیا گیا،ڈی پی او محمد فرقان بلال نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر چودھری محمد اشرف اور ایس ایچ اوتھانہ بی ڈویژن احمد رضا جعفری کو24گھنٹوں میں اندھے قتل کی واردات ٹریس کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا،پولیس نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مقدمہ کے مدعی سجاد انور کی حرکات و سکنات کو مشکو ک پایا،اسے شامل تفتیش کیا گیا تو مقدمہ قتل کے مدعی سجاد انور نے حقیقی چھوٹے بھائی سہیل انور کے قتل کا اعتراف کر لیا،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر چودھری محمد اشرف کی طرف سے ڈی پی او محمد فرقان بلال کو بریفنگ دی گئی کہ ملزم سجاد انور نے اپنے حقیقی بھائی سہیل انور کو جائیداد کی خاطر قتل کیا جرم چھپانے کے لئے خود مقدمہ کا مقدعی بن گیا،بتایا جاتا ہے کہ ملزم بھائی سجاد انور قمار باز ہے جو چھوٹے بھائی سے مکان لینا چاہتا تھا،پولیس نے مقدمہ قتل کے مدعی سجاد انور کو قتل کا ملزم نامزد کر کے گرفتار کرلیا ہے جس سےمزید تفتیش جاری ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme