کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Published on June 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 264)      No Comments

مظفر آباد (یواین پی) محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔تاہم ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا۔بالائی سندھ، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش موہنجوداڑو 45 ، پڈعیدین 21، روہڑی 12، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد 06، سکھر 01، مری 06، رحیم یار خان 03، اسلام آباد 02، مالم جبہ 04، کاکول 01 اور بارکھان میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق نوکنڈی 46، سبی، جیکب آباد، دالبندین، بھکر اور نور پور تھل میں میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme