پاکستان سمیت دنیا بھر میں سمندرکے تحفظ کاعالمی دن”کل“ منایا جائے گا

Published on June 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

کراچی(یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سمندرکے تحفظ کاعالمی دن8جون کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد سمندروں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے اور آبی حیات کے تحفظ کیلئے عوامی شعوربیدار کرنا ہے اس دن کے حوالے سے مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین انسانی حیات کیلئے سمندروں کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام8جون 1992ء کو جنرل اسمبلی کے ایک اجلاس میں سمندر کو آلودگی سے بچانے کا شعور بیدار کرنے کیلئے ہر سال8جون کو عالمی یوم سمندر منانے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر ممالک اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہر سال 8جون کو سمندر کا عالمی دن مناتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme