رکنیت ختم ہونے کے باوجود ایاز صادق تاحال قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر اسپیکر کی حیثیت سے براجمان

Published on August 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 269)      No Comments

077
لاہور( یو این پی)الیکشن کمیشن کی طرف سے اسمبلی رکنیت ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود سردار ایاز صادق قومی اسمبلی کی آفیشل ویب سائٹ پر رکن اسمبلی اور 19ویں اسپیکر کی حیثیت سے عہدے پر براجمان ہیں۔الیکشن ٹربیونل کی طرف سے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی موصول ہونے کے بعدالیکشن کمیشن نے پیر کے روز باضابطہ طورپر سردارایاز صادق کی رکنیت ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا تاہم اس کے باوجود منگل رات تک قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے سردار ایاز صادق کا نام نہ ہٹایا گیا اور ویب سائٹ کے مرکزی پیج پر نہ صرف سردار ایاز صادق کا بطور اسپیکر پیغام درج ہے بلکہ اراکین قومی اسمبلی کی فہرست میں بھی سردار ایاز صادق بطور رکن قومی اسمبلی موجود ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题