سنا ہے کہ کسی نے میکرون کو تھپڑ رسید کر دیا

Published on June 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)فرانسیسی صدر کو تھپڑ پڑنے کے واقعے پر وزیر خارجہ کا ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فرانس کے صدر میکرون کو تھپڑ پڑنے کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سنا ہے کہ میکرون کو کسی نے تھپڑ رسید کر دیا، اللہ کے رسولﷺ کی توہین کرنے والے کو اللہ نے دکھا دیا۔واضح رہے کہ غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع ڈروم ریجن کے دورے پر تھے جہاں انہیں ایک 43 سالہ شخص نے اس وقت تھپڑ جڑدیا جب وہ میڈیا سے بات چیت کرنے کیلئے آتے ہوئے عوام سے ہاتھ ملانے کیلئے آگے بڑھ رہے تھے ، واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے تھپڑ مارنے والے شخص سمیت 2 افراد کو فوری گرفتار کر لیا تاہم شہری کی جانب سے میکرون کو تھپڑ مارے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog