عالم داد لالیکا کو نیویارک ائیرپورٹ پر طیارے سے اتارا نہیں گیا تھا۔ حکومتی ترجمان کی وضاحت

Published on June 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

3
اسلام آباد ۔۔۔حکومتی ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی عالم داد لالیکا کو نیویارک ائیرپورٹ پر طیارے سے اتارا نہیں گیا تھا بلکہ ان کی خرابی صحت کی وجہ سے طبی امداد کیلئے لے جایا گیا تھا۔ ترجمان نے نیویارک ائیرپورٹ پر رکن قومی اسمبلی عالم داد کو نجی ائرلائن کے طیارے سے اس وقت اتار دیا گیا جب طیارہ پرواز کرنے والا تھا، سے متعلق بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کی تردید کی اور کہا کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ عالم داد لالیکا دل کے مریض ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے لے جایا گیا تھا اور وہ اس وقت علاج معالجہ کیلئے نیویارک کے جمائیکا ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes