نواز شریف کے بعد عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری پر بھی کرپشن کا الزام

Published on October 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

پشاور (یواین پی) نیب پشاور نے وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو مبینہ کرپشن کے کیس میں تحقیقات کیلئے طلب کرلیا۔نیب کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو 25 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مالم جبہ ریزارٹ کو غیر قانونی طریقے سے لیز پر دیا حالانکہ محکمہ جنگلات کی زمین لیز پر دینا غیر قانونی فعل ہے۔ صحافی انعام اللہ خٹک کے مطابق عمران خان کی ٹیم کے لگ بھگ تمام ارکان کے دامن کرپشن کے الزامات سے داغ دار ہیں ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہی وہ ٹیم تھی جس کا عمران خان وعدہ کیا کرتے تھے؟۔خیال رہے کہ نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد بھی کرپشن کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں اور گزشتہ کئی ماہ سے نیب کی حراست میں ہیں۔ اعظم خان وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری تعینات ہونے سے پہلے خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes