بختاور بھٹو کی سالگرہ پر دوستوں ، اہلخانہ کی مبارکبادیں

Published on January 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments

55
کراچی (یو این پی)شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی 27 ویں سالگرہ پر دوستوں ، پارٹی کارکنوں اور عوام کی جانب سے مبارکبادوں کے پیغامات کا تانتا بندھا رہا ، موبائل فون ، فیس بک ، ٹوئٹر اور تہنیتی کارڈز کے ذریعے کارکنوں ، بختاور بھٹو کے دوستوں اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے ان کی سالگرہ کے موقع پر پیغامات ارسال کئے ۔ صبح سے شام تک موصول ہونے والے ان گنت پیغامات اور انعامات کی وجہ سے بلاول ہائوس میں تحائف اور پھولوں کے ڈھیر لگ گئے ۔ بختاور بھٹو زراری نے اپنی سالگرہ کی خوشیوں میں شریک ہونے والے پارٹی کارکنوں ، دوستوں اور اہلخانہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے اور اپنی شہید والدہ کے مشن کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog