محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیموں کی بہتر کارکردگی ڈینگی کے خطرہ کو کم سے کم سطح پر لا سکتی ہے،ڈپٹی کمشنر

Published on August 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

ڈینگی وائرس کے تدارک میں اداروں کے ساتھ ساتھ افراد بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، عرفان علی کاٹھیا
اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس کے تدارک میں اداروں کے ساتھ ساتھ افراد بنیادی اہمیت رکھتے ہیں محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیموں کی بہتر کارکردگی ڈینگی کے خطرہ کو کم سے کم سطح پر لا سکتی ہے لوگوں کو مچھروں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، صفائی ستھرائی کے معاملات کی بہتری اور محکمہ صحت کی گائیڈ لائینز پر عمل درآمد کے سلسلہ میں بھی ان ٹیموں کی اہمیت مسلمہ ہے اینڈرائڈ فون کے ذریعے ویکٹر سرویلینس کے لئے کام کرنے والے کارکنان اپنے کام کو مہارت، ذمہ داری اور فرض شناسی کے ساتھ کریں فیلڈ ٹیمیں لوگوں کو گھروں میں ہاؤس کیپنگ سمیت صفائی ستھرائی اور مچھروں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق بھی بتائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میں محکمہ صحت کے اینڈرایڈ فون استعمال کرنے والے کارکنان، ضلعی محکموں کے سربراہان، محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ کرام سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر حسین،سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت کھوکھر، ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد اقبال، چیف آفیسر ضلع کونسل بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے انسداد ڈینگی سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی اقدامات وقت کی ضرورت ہیں ہمیں اپنے لوگوں کو ڈینگی وائرس سے بچانا ہے لوگوں کی آگاہی اورراہنمائی کے ذریعے انہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق بتانا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع میں ڈینگی وائرس کے پانچ امپورٹڈکیس ہیں ان کے علاج کے ساتھ ساتھ دیگر احتیاطی تدابیر اور محکمہ صحت کی ایس او پیز کے مطابق ضروری اقدامات کئے جا چکے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ انسداد ڈینگی مہم سب کی اولین ترجیح ہونا چاہئے اور اس سلسلہ میں سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ اہلیان اوکاڑہ آگے آئیں اور اپنا کردار ادا کریں انہوں نے میڈیا کے مثبت کردار اور اہمیت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ڈینگی کی آفت سے بچانے کے لیے کی جانے والی کاوشیں اسی صورت ثمر آور ہو سکتی ہیں جب معاشرہ کا ہر فرد اس کے لئے کوشش کرے قبل ازیں ڈاکٹر مہار اختر حسین نے ضلع میں انسداد ڈینگی اقدامات،ویکٹر سر ویلینس،ہاٹ سپاٹس کی نگرانی اور لوگوں کی آگاہی و راہنمائی کے لئے کی جانے والی کاوشوں سے متعلق بتایاڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال اور چوہدری محمد اصغر نے ویکٹر سر ویلینس کے لئے کام کے لیے کرنے والی ٹیموں کو فیلڈ میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کام کرنے، تصاویر اور اعدادوشمار کو متعلقہ ڈیش بورڈ پراپ لوڈ کرنے سمیت دیگر تکنیکی پہلوؤں سے متعلق بتایا مقررین نے اینڈرائیڈ فون کے ذریعے ویکٹر سر ویلینس کا کام کرنے والی ٹیموں پر زور دیا کہ یہ ٹیمیں جتنی احتیاط ذمہ داری اور جانفشانی سے کام کریں گی ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو بہتر طور پر روکا جاسکے گا بعدازاں شرکاء سیمینار نے آگاہی واک کی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے کی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ٹائر مارکیٹ کا دورہ کیا اور ناکارہ ٹائروں کو تلف کرنے کے سلسلہ میں شریڈنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال،اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت کھوکھر اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے لوگوں میں انسداد ڈینگی اقدامات پر مبنی بروشرز بھی تقسیم کئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes