عمران خان کی قیادت میں ملک میں میرٹ ،شفافیت کے کلچر کی بنیاد رکھی گئی صمصا م علی شا ہ بخاری

Published on June 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز ) صوبائی وزیر جنگلی حیات ماہی پر وری و اشتمال اراضی/ کنوینیئر ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن کمیٹی پیر سید صمصا م علی شا ہ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے مشکل حالات میں حکومت سنبھا لی لیکن وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں ایک میرٹ ،شفافیت کے کلچر کی بنیاد رکھی جس کو وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے آگے بڑھایا پنجاب میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا پسماندہ علاقوں کو خصوصی توجہ دی گئی اور وسائل کا رخ دور افتادہ دیہات اور قصبات کی طرف موڑا گیا حکومتی کاوشوں اور وسائل کے ثمرات کو عوام تک پہنچانے کے لئے انتظامی افسران اور تعمیر اتی محکمے بھر پور اقدامات کریں تاکہ لوگوں کے وسائل حل ہو ں تاکہ علاقائی محرومی کا ازالہ ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹر کٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدر ی طاہر امین ،متعلقہ افسران ،ٹکٹ ہولڈر ز ،چوہدری طارق ارشاد ،میاں خرم جہانگیر وٹو ،مہر محمد جاوید ،رائے حماد اسلم کھرل ،چوہدری سلیم صادق ،سید عباس رضا رضوی ،عبدا لحمید جج،شیخ عتیق عمر ،ٹکٹ ہولڈرز کے نمائندوں سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اس مو قع پر اجلاس کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020/21 سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع میں ہائیر ایجو کیشن ،سپیشل ایجوکیشن ،سپورٹس اور امور نوجواناں ،لوکل گورنمنٹ ،پبلک ہیلتھ ،سٹرکات ،انہار ،محکمہ بلڈنگ ،او قاف ،نکاسی آب و فراہمی آب کے 80 منصوبوں پر کام ہو رہا ہے جس پر 7 ہزار 605 ملین روپے خرچ ہونگے ان جاری سکیموں پر 5 ہزار 552 ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں ۔ صوبائی وزیر جنگلی حیات ماہی پر وری و اشتمال اراضی / کنوینیئر ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن کمیٹی پیر سید صمصا م علی شا ہ بخاری نے کہا کہ اب ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں یہ سفر جاری و ساری رہے انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ پنجاب میں ایسے پروگرام شروع کئے جا رہے ہیں جس کی تکمیل سے دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی ہو گی انہوں نے کہا کہ میر ٹ شفافیت کی بدولت یہ تمام منصوبے نہ صرف پائیدار ہونگے بلکہ عرصہ دراز تک علاقائی ضرورتوں کو بھی پورا کیا جا سکے گا انہوں نے ترقیاتی محکموں کے افسران کو ہدایات کی کہ وہ تعمیراتی میٹریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں سکیمیں مکمل کرتے وقت کسی دباو¿ کو خاطر میں نہ لایا جائے صرف میرٹ ،شفافیت ،اور عوامی مفاد کو فو قیت دی جائے اس موقع پر چوہدری طارق ارشاد ،میاں خرم جہانگیر وٹو ،مہر محمد جاوید ،رائے حماد اسلم کھرل ،چوہدری سلیم صادق ، ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف سید عباس رضا رضوی ،عبدا لحمید جج،شیخ عتیق عمر ،سردار علی حیدر وٹو ،ٹکٹ ہولڈرز کے نمائندوں نے ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کی فراہمی سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes