مصر کے مفتی اعظم پانچ روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے

Published on March 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

اسلام آباد(یوا ین پی) مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی ابراہیم عبدالکریم وزارت مذہبی امور کی دعوت پر آج پانچ روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ اہم ملاقاتوں کے علاوہ پیغام پاکستان کانفرنس قومی پریڈ اور بین الاقوامی مذہبی رواداری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔مصری مفتی اعظم صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر مذہبی امور سمیت دیگر ارکان سے ملاقات کریں گے۔مصری مفتی اعظم کی ملاقات اور مصروفیات کا حتمی شیڈول بھی طے کر لیا گیا ہے۔مفتی اعظم کل اسلامی نظریاتی کونسل میں پیغام پاکستان سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام بین الاقوامی مذہبی رواداری کانفرنس میں بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔مفتی اعظم مصر بھیرہ شریف جائیں گے، جبکہ جمعہ کو فیصل مسجد میں خطبہ جمعہ بھی دیں گے۔ذرائع کے مطابق مفتی اعظم مصر یوم پاکستان پریڈ میں بھی خصوصی شرکت کریں گے۔ مفتی اعظم مصر بادشاہی مسجد اور مزار اقبال پر بھی حاضری دیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy