سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی مسافروں پر مزید ٹیکس لگادیا

Published on July 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 498)      No Comments

99
کراچی(یو این پی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی مسافروں کے لیے مختلف ٹیکسوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جو یکم اگست سے نافذ العمل ہوں گے۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق نئے ٹیرف کے مطابق فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے بین الاقوامی مسافروں سے تین ہزار روپےاکانومی کلاس کے بین الاقوامی مسافروں سے ڈیڑھ ہزار روپے، اندرونِ ملک سفر کرنے والوں سے پانچ سو روپے وصول کیے جائیں گے۔گورنمنٹ ائیر پورٹ ٹیکس بیس روپے فی مسافر اس کے علاوہ ہوگا اس کے علاوہ تمام بین الاقوامی مسافروں سے سیکیورٹی ٹیکس ایک ہزار رتیس روپے اور اندرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں سے ایک سو روپے مزید وصول کیے جائیں گے جبکہ ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے بین الاقوامی مسافروں سے دو ہزار روپے وصول کیے جائیں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme