جرید میں ٹراﺅٹ فش کے فارمز پر خطرناک وائرس کا حملہ ،لاکھوں کی تعداد میں مچھلیاں ہلاک

Published on June 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 218)      No Comments

بالاکوٹ(یواین پی)جرید میں ٹراﺅٹ فش کے فارمز پر خطرناک وائرس کا حملہ ،لاکھوں کی تعداد میں مچھلیاں ہلاک،ایک رات میں کروڑوں روپے مالیت کی مچھلیاں مر گئیں،لیبارٹری رپورٹ میں مردہ مچھلیاں صحت انسانی کیلئے بھی خطرناک قرار دیکر لاکھوں کی تعداد میں مچھلیاں تلف کرنے کا حکم دے دیا گیا،تفصیل وواقعات کے مطابق بالاکوٹ کے سیاحتی مقام جرید میں قائم مختلف ٹراﺅٹ فش فارم پر خطرناک وائرس کے حملہ کے باعث ایک ہی رات میں لاکھوں کی تعداد میں مچھلیاں ہلاک ہو گئیں جبکہ صرف ایک فارم پر ایک ایک کلو گرام کی تیار ساڑھے پانچ ہزار مچھلیاں جبکہ بیس ہزار چھوٹے بچے ہلاک ہو گئے،مجموعی طور پر ہلاک ہونیوالی مچھلیوں کی تعداد لاکھوں میں بتائی جا رہی ہے،اس حوالے سے انتہائی متاثرہ شخص مسکین ولد سید عالم خان ساکنہ اوچری جرید نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطرناک وائرس کے حملہ کے باعث صرف ان کے فارم میں قیمتی ترین اور انتہائی مہنگی نایاب مچھلی ٹراﺅٹ ساڑھے پانچ ہزار کی تعداد میں ہلاک جبکہ بیس ہزار سے زائد بچے بھی مر چکے ہیں اور ان کے فارم میں صرف ایک رات میں چالیس سے پچاس لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ہے،انہوں نے بتایا کہ خطرناک وائرس کے حملہ کے بعد مردہ مچھلیوں کو انہوں نے لیبارٹری بھیجوایا تو لیبارٹری رپورٹ میں وائرس انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے اور مچھلیوں کو تلف کرنے کی ہدایات کی گئیں جو کہ انہوں نے تلف کر دی ہیں،متاثرہ ہونے والے شخص مسکین ولد سید عالم خان کے مطابق اتنے بڑے نقصان سے ان کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور اب تک انہیں وفاقی یا صوبائی حکومت سے بھی کسی بھی قسم کی کوئی امداد،مدد و تعاون حاصل نہیں ہو سکا،انہوں نے اپنے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题