پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی تین وکٹیں اڑا دیں

Published on June 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments


ملتان(یو این پی)پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی تحریک انصاف سے ان کی وکٹیں اڑا کر ’بدلہ ‘لے لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے تین رہنماﺅں ملک حسن راں ،سابق ایم پی اے ملک عباس راں اور ملک ارشد راں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے بلاول بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔پی ٹی آئی ارکان کی پی پی میں شمولیت کے موقع پر سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود بھی موجود تھے۔ گزشتہ دنوں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بعد پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے نتھیا گلی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog