ہمیں اسلام کا اصلی چہرہ دنیا کو دکھانا چاہیے: پروفیسر زکریا

Published on June 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی )اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ علوم اسلامیہ نے اسلاموفوبیا کے موضوع پہ ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں مقررین نے مغربی دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے بڑھتے ہوئے منفی رویوں پہ بحث کی اور اسلام کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کےلیے سفارشات پیش کیں۔ سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں برداشت اور انسانیت کا درس دیتا ہے اور مسلمانوں کو اپنے کردار اور اعمال کے ذریعے دنیا کے سامنے اسلام کا اصلی چہرہ پیش کرنے کےلیے کاوش کرنی چاہیے۔شعبہ علوم اسلامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالغفار نےاسلاموفوبیا کی تاریخ پہ روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مغربی معاشروں میں اسلاموفوبیا نوے کی دہائی سے کسی نہ کسی صورت میں موجود رہا ہے۔ گمشانی یونیورسٹی ترکی کے اسکالر ڈاکٹر عالم خان نے بتایا کہ اسلاموفوبیا کی وجہ سے مغربی ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کے خلاف ذہنی و جسمانی تشدد کے واقعات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔پنجاب یونیورسٹی سےمہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر حماد لکھوی کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کی اصطلاح 11/9 کے واقع کے بعد منظرعام پہ آئی۔ اوکاڑہ یونیورسٹی کے لیکچرر ڈاکٹر زید لکھوی کے مطابقاسلاموفوبیا مغربی معاشروں میں بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کے نتیجے میں مسلمانوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔ شعبہ ابلاغیات کے سربراہ ڈاکٹر زاہد بلال نے اسلاموفوبیا کے خاتمے کےحوالے سے میڈیا کے کردار پہ بحث کی۔سکول آف لاء کے سربراہ ڈاکٹر حامد مختار نے کہا کہ ہم قرآن کی تعلیمات پہ عمل کر کے اسلاموفوبیا کے خلاف موثر انداز میں جنگ لڑ سکتے ہیں۔سیمینار کے دیگر مقررین میں رانا شفیق خان پسروری، حافظ حبیب اللہ، ڈاکٹر مسفرہ محفوظ اور ڈاکٹر مظہر فرید شاہ شامل تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes