رمضا ن المبارک کامہینہ 29کا ہوگا،عید الفطر 18جولائی کو ہوگی، پروفیسر محمدحمزہ نعیم

Published on June 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,095)      No Comments

555
پشاو ر (یوا ین پی)آج سے شروع ہونے والے ماہ رمضان المبار ک سمیت تمام مذہبی تہواروں اور اہم ایام کے بارے میں 100 فیصد درست پیش گوئیاں کرنے والے ممتاز ماہر فلکیات و علم الاعداداور قمرشناس پروفیسر محمدحمزہ نعیم نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضا ن المبارک کامہینہ 29روزوں پر مشتمل ہوگا جبکہ عید الفطر یکم شوال بمطابق18جولائی بروزہفتہ کو ہوگی۔ یوا ین پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایاکہ شوال کاچاند 29رمضان المبارک بمطابق 17جولائی بروز جمعہ کی شام نظرآئے گا۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ اس وقت چاند کی طبعی عمر پوری ہو گی لہٰذا اسے ننگی آنکھ سے بآسانی دیکھا جاسکے گا۔ انہوں نے بتایاکہ فرزندان اسلام یکم شوال بروز ہفتہ بمطابق 18جولائی کو عید الفطر کی خوشیاں منائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog