فیس بک کے صارفین ایک ارب سے تجاوز کرگئے

Published on April 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,138)      No Comments

3
اسلام آباد ۔۔۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے صارفین ایک ارب سے تجاوز کرگئے ہیں۔ 2004ء میں اس کیلئے کام کرنے والا صرف ایک شخص تھا جبکہ 2014ء میں اس کے ملازمین کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ فیس بک کو دنیا کی 15 فیصد آبادی استعمال کررہی ہے اور اس کے صارفین کی تعداد ایک ارب 23 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ پاکستان میں فیس بک کے ممبران کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ کے اثرات، فوائد اور نقصانات بھی گزرتے وقت سے منظر عام پر آرہے ہیں۔ فیس بک کے استعمال سے کوئی مظلوم انصاف حاصل کرتا ہے تو دوسری جانب معتصب افراد مختلف مذہبی، لسانی ، سیاسی اور فرقہ وارانہ مسائل پر اشتعال پھیلاتے نظر آتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme