کویت نے تارکین وطن کو ملک واپسی کی اجازت دے دی

Published on June 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments

کویت سٹی (یواین پی ) کویت نے تارکین وطن کو ملک واپسی کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کویتی حکومت نے بیرون ممالک پھنسے تارکین وطن کو ملک واپسی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کویتی میڈیا کے مطابق وہ تمام تارکین وطن جو کویت واپس آنے سے قاصر تھے، اب انہیں مشروط طور پر واپسی کی اجازت مل گئی ہے۔ اس حوالے سے کویتی حکام کا بتانا ہے کہ یکم اگست سے صرف ان تارکین وطن کو ملک واپسی کی اجازت ملے گی، جنہوں نے فائزر، آسٹرازینیکا، ماڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن میں سے کوئی بھی ویکسین لگوائی ہو۔اگر کسی تارکین وطن نے کویتی حکومت کی منظوری شدہ مذکورہ 4 ویکسین کے علاوہ کسی اور کمپنی کی ویکسین لگوائی ہے، تو اسے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملے گی۔جبکہ کویتی حکومت کی منظورہ شدہ ویکسین لگوانے کے باوجود تارکین وطن کو اپنے ساتھ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی لانا ہوگی، جو 72 گھنٹے سے پرانی نہ ہو۔ اس کے علاوہ کویت واپس آنے والے تارکین کو ملک میں داخل ہونے کے بعد ایک ہفتہ قرنطینہ بھی اختیار کرنا ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes