ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کا اسکول کی خطرناک صورتحال پر عمارت کو سیل کرنے اور مرمتی کام جلد شروع کرنے کے متعلق متعلقہ افسران کو احکامات

Published on September 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 29)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ)گورنمنٹ گرلز اردو اسکول میر پور ساکرو کی عمارت کی خطرناک صورتحال کے متعلق محکمہ ایجوکیشن ورکس کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کے مد نظر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ اسد علی خان نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو اسکول کی عمارت خالی کرکے متبادل حل نکال کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا. ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار میرپور ساکرو نے ہیڈ مسٹریس اور تعلقہ ایجوکیشن آفیسر پرائمری میرپور ساکرو کے نمائندوں کی موجودگی میں گورنمنٹ گرلز اردو سکول میر پور ساکرو کی عمارت کو فوری طور پر خالی کرواکر سیل کر دیا جبکہ طالبات کو اسی ہی حدود میں ملحقہ اسکول واقع گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول نور محمد نگار اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ساکرو میں متبادل کمروں میں منتقل کیا جائے گا تاکہ ان کے تدریسی عمل کو جاری رکھا جا سکے. ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ایجوکیشن ورکس کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ مذکورہ اسکول کی عمارت کا جلد سے جلد مرمتی اور تزئین و آرائش کا کام شروع کیا جائے ، اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی – انہوں نے کہا ہے کہ بچوں کو پر سکون ماحول میں بہتر و معیاری تعلیم کی فراہمی ان کی ترجیحات میں شامل ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes