عوامی بہبودکی مجموعی طور پر 942ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جارہی ہیں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

Published on September 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ضلع میں علاقائی ترقی اور عوامی بہبودکی مجموعی طور پر 942ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جارہی ہیں جن کے لئے جاری ہونے والے 18۔ارب 97 کروڑ روپے کے فنڈز میں سے ساڑھے 14۔ارب روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کو ترقیاتی پروگرامز کے تحت منصوبوں پر عملدرآمد کی پیشرفت کے اجلاس کے دوران بتائی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عفیفہ شاجیعہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا طاہر،ایف ڈی اے،واسا،پی ایچ اے،لوکل گورنمنٹ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،روڈ کنسٹرکشن،ہائی ویز،انہار،بلڈنگز،میٹروپولیٹن کارپوریشن،فیسکو،سوئی گیس،سپورٹس، ایف آئی سی،جی سی یو اور دیگر محکموں واداروں کے افسران بھی موجودتھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی ترقیاتی پروگرام کے تحت 462 سکیمیں،سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز پروگرام فیز تھری کے تحت312،کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز تھری کی 154،ریپ ٹو کی پانچ اور شوگر سیس کی 9 سکیموں کا مجموعی طور پر 77 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکاہے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کی ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور سخت تاکید کی کہ دستیاب فنڈز کو تیزرفتاری سے بروئے کارلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ شافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اگر کسی منصوبہ میں معیار کی شکایت سامنے آئی تو متعلقہ محکمہ جوابدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی جگہ کوئی انتظامی مسئلہ درپیش ہو تو ان کے نوٹس میں لائیں تاکہ بروقت اقدامات کئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ ریویو میٹنگ تسلسل سے منعقد ہوگی لہذا محکمے پراگریس کوبہتر سے بہتر بنانے پر توجہ دیں تاکہ ایکشن کی نوبت نہ آئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes