کالعدم تحریک لبیک کو آزاد کشمیر انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

Published on June 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) کالعدم تحریک لبیک کو آزاد کشمیر انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کالعدم ٹی ایل پی پر انتخابات میں حصہ لینے پر عائد پابندی کے حوالے سے وضاحت کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ آزادکشمیر کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان پر انتخابات لڑنے کی پابندی کو الیکشن کمیشن نے بیجا مداخت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔الیکشن کمیشن حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ تحریک لبیک پر تاحال سپریم کورٹ سے پابندی نہیں لگوائی گئی۔ جبکہ کالعدم ٹی ایل پی مرکزی ناظم اعلیٰ آزادکشمیر علامہ عبدالرئوف نظامی نے بھی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل کالعدم تحریک لبیک پر آزاد کشمیر الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کی جانب سے عائد کی گئی تھی۔ بتایاگیا کہ کالعدم تنظیم پر پابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ 201 کے تحت لگائی گئی ہے، جس کے بعد تحریک لبیک کو کسی بھی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔ خیال رہے کہ وزارت داخلہ نے اپریل میں پاکستان بھر میں اس تنظیم کے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی تھی ، مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے پُرتشدد مظاہروں اور احتجاج کے بعد حکومت پاکستان نے اپریل میں تنظیم کو کالعدم قرار دیتے ہونئے اس پر 1997ء کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme