پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا امکان

Published on September 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 330)      No Comments

لاہور: (یواین پی) منگل کے روز پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ظاہر کی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش سندھ کے علاقے چھور میں 82 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ مٹھی 73، موہنجو داڑو 34، بدین 29، ٹھٹہ 15، جیکب آباد 08، پڈعیدن 07، لاڑکانہ، حیدر آباد 06، روہڑی 05، سکھر 04 اور شہید بینظیر آباد میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اسلام آباد 50، منگلہ 44، جہلم 34، کوٹ ادو 23، اوکاڑہ 18، سیالکوٹ 16، راولپنڈی 10، مری 07، ساہیوال 04، گجرات 03، نارووال، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 02 ملی میٹر بارش ہوئی۔کاکول 38، پشاور 10، چراٹ 04، گڑھی دوپٹہ 21، کوٹلی 09، راولاکوٹ، مظفر آباد 03، سبی 19، لورالائی 16 اور چلاس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes