کوئٹہ(یواین پی) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔اپنے ایک دعائیہ پیغام میں وزیراعلی نے کہا ہے کہ ہماری دعائیں عثمان کاکڑ کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالی انہیں شفائے کاملہ عطا فرمائے۔