ترکی میں شاہ محمود قریشی اور جواد ظریف کی اہم ملاقات

Published on June 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 126)      No Comments


استنبول (یواین پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ ترکی کے دوران ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی ہے۔ترکی میں شاہ محمود قریشی اور جواد ظریف کی ملاقات انتالیا ڈپلومیسی فورم اجلاس کے دوران ہوئی۔پاک ایران وزرائے خارجہ نے ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔شاہ محمود قریشی نے دوران گفتگو کہا کہ مختلف شعبوں میں ایران اور پاکستان کے تعلقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرحد پر مارکیٹس اور اضافی سرحدی گزر گاہیں کھولنے سے عوامی رابطوں کو فروغ ملے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes