وہاڑی ،موٹرسائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کے استعمال کے لیے ڈیڈ لائین 30جون مقرر

Published on June 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 499)      No Comments

27-6-2015 DPO
وہاڑی( یواین پی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کے استعمال کے لیے ڈیڈ لائین 30جون مقررکی گئی ہے مقررہ تاریخ کے بعد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی یہ بات انہوں نے پولیس سروس سنٹر سے موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ کے استعمال کا شعور اجاگر کرنے کے سلسلہ میں کی گئی واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی واک میں ڈی ایس پی ٹریفک راجہ شاہد نذیر ، چودھری محمد سلیم، صدر مرکزی انجمن تاجران وہاڑی ارشاد حسین بھٹی جنرل سیکریٹری انجمن تاجران راؤ خلیل احمد ممبران سی پی ایل سی سید سخی حسین شاہ اور نوشین ملک ، ممبر امن کمیٹی ماسٹر ریاض مسیح کے علاوہ پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں ، شہریوں اور بس ویگن ڈرائیوروں نے شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی دوگر نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ٹریفک حادثات کو کم کرنے میں مددگار ہے شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو تحفظ دیا جاسکے انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سواری کے دوران ہیلمٹ کے استعمال سے کسی حادثہ کی صورت میں سر اور دماغ چوٹ لگنے سے محفوظ رہتا ہے 30جون کے بعد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر موٹر سائیکل کو بند کر دیا جائیگا جو ہیلمٹ خریدنے پر ہی چھوڑا جائیگاڈی ایس پی ٹریفک راجہ شاہد نذیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مرحلہ میں سست رفتار گاڑیوں پر ریفلیکٹر کی پابندی پر عمل درآمد کرایا جائیگا اور بغیر ریفلیکٹر سست رفتار گاڑیاں بیل گاڑی،گدھا گاڑی، اونٹ گاڑی ٹریکٹر وغیرہ کوبھی بند کردیا جائیگا ان اقدامات کا مقصد ٹریفک حادثات کی شرح کر کم کرنا ہے بعد ازاں ٹریفک قوانین کے بارے میں عوام میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes