پاکستان میں کورونا ویکسین کی عدم دستیابی، شہباز شریف کا شدید تشویش کا اظہار

Published on June 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments


لاہور (یواین پی) قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں کورونا ویکسین کی عدم دستیابی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے، ادویات کی فی الفور فراہمی کا بندوبست کیا جائے۔شہباز شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیس کروڑ عوام کی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی جائے، چند لاکھ ڈوز منگوانے اور خیراتی ویکسین سے کام چلانے کی چھوٹی سوچ تبدیل کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی عدم دستیابی حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی کا ایک اور ثبوت ہے۔ اپوزیشن نے بار بار خبردار کیا تھا کہ عوام کی زندگیاں موذی وائرس سے محفوظ بنانے کے لئے بروقت ویکسین کی بکنگ کرائی جانی چاہیے۔ان کا کہنا تھا لیکن ویکسین کے فراہمی کے معاملے میں وہی کچھ ہو رہا ہے جو ایل این جی کی فراہمی کے معاملے میں ہوا تھا۔ آٹا، چینی اور ادویات کے معاملے میں جس طرح مفاد پرستوں نے جیبیں بھریں، کورونا ویکسین میں وہی کچھ دہرایا جا رہا ہے۔لیگی قائد نے کہا کہ افسوس ہے کہ عوام کی زندگی کے معاملے میں حکومت مجرمانہ غفلت کا سنگین ترین مظاہرہ کر رہی ہے۔ 1200 ارب روپے کے کورونا ریلیف پیکج پر کرپشن کے سنگین سوالات نے صورتحال پہلے ہی گھمبیر بنا رکھی ہے۔ عوامی سرمائے کی چوری انتہا پر ہے اور عوام کو خدمات کی فراہمی صفر ہے۔ حکومت کی چوری، نااہلی اور بد انتظامی کی سزا عوام کو مل رہی ہے جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes