ہم ”المراد پروڈکشن “ کی پانچویں سالگرہ منارہے ہیںڈائریکٹرساجد،ڈاکٹربی اے خرم

Published on May 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments

پروڈکشن کے بینر تلے پانچ نئی فلمیں شروع کی جا رہی ہیں ،سینئرز اور نئے ٹیلنٹ کوموقع دیا جائیگا
لاہور(یواین پی) الحمدللہ آج ہم ”المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی “ کی پانچویں سالگرہ منارہے ہیں اپنی پروڈکشن کے بینر تلے نئے چہروں کومتعارف کرانے کے ساتھ ساتھ نئی فلمیں بھی بنا رہے ہیںجبکہ ایک پنجابی فلم ”آزادبادشاہ“ریلیز کر چکے ہیں یہ ایک سپرہٹ فلم تھی ان خیالات کا اظہار فلم ڈائریکٹرمحمد ساجد علی ساجد اور جنرل سیکرٹری المراد پروڈکشن و رائٹر ڈاکٹر بی اے خرم نے المراد پروڈکشن کی پانچویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پہ کیا انہوں نے مزید بتایا کہ ہم جلد المرادپروڈکشن کے بینر تلے ”کالاطوفان“،”سب مایا ہے“،”آنکھیں“،”ڈھولا“اور ”مجھے تم سے ہونے لگا ہے پیار“فلمیں شروع کرنے جارہے ہیں ہم اپنی آنے والی فلموں میں سینئرز کے ساتھ ساتھ نئے چہروں کو بھی متعارف کرائیں گے تقریب میں پروڈکشن کے عہدے داران،ممبران ،شوبز کے چمکتے ستاروں نے شرکت کی جبکہ پروڈکشن کی 5ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme