جڑانولہ ، ذاتی رنجش پرشوہر کی فائرنگ سے بیوی شدید زخمی

Published on June 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

 

فیصل آباد ( یو این پی )جڑانولہ جھمرہ روڈ نزد ایمان سٹی شوہر نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر بیوی پر فائرنگ کر دی فائرنگ سے عورت شدید زخمی ریسکیو 1122 نے بروقت موقعہ پر پہنچ کر زخمی عورت کو طبی امداد دیتے ہوئے سول ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا.تفصیلات کے مطابق لیڈی کانسٹیبل نے طلاق کیلئے درخواست دی ہوئی تھی جس کا شوہر کو کافی رنج تھا,سینے پر گولی لگی ہے زخمی عورت کا نام ثمینہ کوثر زوجہ نعیم شہزاد بتایا جاتا ہے جو کہ نورا کالونی جھمرہ روڈ جڑانوالہ کی رہائشی ہے. حاضر سروس لیڈی کانسٹیبل تھی اور تھانہ صدر جڑانوالہ ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھی.

زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عورت اپنے خالق حقیقی سے جاملی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes