طلبہ و طالبات کے درمیان لیپ ٹاپ کی تقسیم کوجلد مکمل کیا جائے گا، مریم نوازشریف

Published on October 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 534)      No Comments

666اسلام آباد ۔۔۔ پرائم منسٹر نیشنل پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب (آج) 29 اکتوبر بروز جمعرات کو فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں منعقد ہوگی ۔ اس بات کا فیصلہ منگل کو پی ایم ہاؤس میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نوازشریف کی زیر صدارت ہونیوالے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نومبر 2014ء کے آخر تک پورے ملک میں طلبہ و طالبات کے درمیان لیپ ٹاپ کی تقسیم کے عمل کو مکمل کیا جائے گا۔ لیپ ٹاپس کی تقسیم کی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے چیئرپرسن مریم نواز شریف نے اجلاس کو بتایا کہ ملک کے نوجوانوں سے وعدے کے مطابق موجودہ جمہوری حکومت تمام صوبوں سمیت فاٹا، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی جس کا مقصد تحقیق کی وسعت ، معیاری تعلیم اور ملک میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح کے طلبہ کے مابین اطلاعات اور کمیونیکیشن تک بہتر برسائی کو بڑھانا ہے۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ 4 ارب روپے مالیت کے قرائم منسٹر پروویژن آف لیپ ٹاپ سکیم پورے ملک سے مجموعی طور پر ایک لاکھ طلباء کا احاطہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو ہائر الیکٹرانکس اپلائنسز کارپوریشن چائنا کی جانب سے پاکستان میں اسمبل کردہ اعلیٰ معیار کے لیپ ٹاپس فراہم کئے جائیں گے۔ یاد رہے وزیراعظم نوازشریف نے قومی لیپ ٹاپ پروگرام کا 21 جون 2014ء میں اسلام آباد میں افتتاح کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy