بھارت: تین مسلمانوں کو گائے چوری کرنے کا الزام لگا کر قتل کردیا گیا

Published on June 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

نئی دہلی (یواین پی ) بھارت میں تین مسلمانوں کو گائے چور ی کرنے کا الزام لگا کر قتل کردیا گیا، ریاست اتر کھنڈ میں ہندوتوا کے غنڈوں نے مسجد کے باہر نعرے بازی کی۔بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا، دن دیہاڑے بھارت کے انتہا پسند شہریوں نے تین مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کردیا، واقعہ بھارتی ریاست تری پورہ میں پیش آیا۔انتہا پسند ہندوؤں کے ہجوم نے مسلمان شہریوں پر گائے چوری کا الزام لگا کر بری طرح مارا پیٹا ڈنڈے اور پتھر برسائے جسکے نتیجے میں 28 سالہ زاہد حسین، 30 سالہ بلال میاں اور 18 سالہ سیف الاسلام جاں بحق ہوگئے۔ریاست اترکھنڈ میں ہندتوا کے غنڈے مسجد اور مدرسے میں گھس گئے، نماز میں خلل ڈالا، نعرے بازی بھی کرتے رہے۔اس سے قبل اتر پردیشن میں بزرگ مسلمان شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، ان کی داڑھی کاٹی گئی، انہیں اپنے عقیدہ کے خلاف نعرہ لگانے پر مجبور کیا گیا جن بھارتی شخصیات نے مسلمان شہری پر ظلم کی ویڈیو شیئر کی انکے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes