توڑ پھوڑ کا الزام لگا کر پرویز الٰہی 40اراکین کو معطل کرنا چاہتے ہیں، حمزہ شہباز

Published on April 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments


لاہور(یواین پی)متحدہ اپوزیشن کے نامزد وزیراعلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ توڑ پھوڑ کے الزام میں پرویز الہی 40 اراکین کو معطل کرنا چاہتے ہیں۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ نے کہا کہ اسمبلی میں تو کیمرے لگے ہوئے ہیں، ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکتی ہے، پرویز الہی آپ کے ہتھکنڈے قوم نے دیکھ لیے، آپ ہار رہے تھے اس لیے آپ نے اجلاس ملتوی کروادیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ سپیکر اراکین کے ووٹ ڈالنے کے حق کی راہ میں رکاوٹ کیسے بن سکتا ہے، آپ کو وارننگ دیتا ہوں اگر کل بھی آپ نے تماشا لگانے کی کوشش کی تو نتائج کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔ آئین اور قانون کیساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے، ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنے کئی سال ہوگئے ہیں، قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر نے آئین اور قانون کے خلاف رولنگ دی۔ پنجاب اسمبلی میں عددی اکثریت کے حوالے سے ہمارا نمبر 200 کے قریب تھا، ایوان میں امیدواروں کے نام اور تائید کنندگان کے نام لیے گئے، آج بھی خبریں آئی ہیں کہ پرویز الہی تاریخ کو دہرانا چاہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy