وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی5 6 برس کے ہوگئے

Published on June 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments


ملتان(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءو وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی آج22 جون بروز منگل کو5 6 برس کے ہوگئے وہ22 جون1956 کوجنوبی پنجاب کے شہر ملتان کے سیاسی گھرانے میں پیداہوئے ۔جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کے ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھنے والے شاہ محمود قریشی سابق گورنر پنجاب مخدوم سجاد حسین قریشی کے صاحبزادے ہیں۔ ان کے سیاسی کیرئیر کی شروعات 1985میں ہوئیں جب وہ نوازشریف کی پنجاب کی صوبائی کابینہ میں بطور وزیر خزانہ شامل ہوئے۔ 1993ءکے عام انتخابات کے موقع پر وہ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے ایم این اے منتخب ہوئے اور وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی کابینہ میں وزیر زراعت بنے2001ءمیں وہ ملتان کے ضلع ناظم بنے فروری2008ءمیں وہ جہانیاں سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور بعدازاں ملتان سے ایم این اے بنے اور مارچ2008ءمیں وہ وزیر خارجہ بن گئے وہ9فروری2011ءتک وزیر خارجہ رہے نومبر 2011ءمیں مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا وہ 27نومبر 2011کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے اور قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور موجودہ وزیر خارجہ ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题