فیصل آباد،یشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے مریضوں کے لئے وہیل چیئرز کا عطیہ

Published on December 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کو پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے مریضوں کے لئے وہیل چیئرز کا عطیہ دیا گیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر نوید نے تین عددوہیل چیئرز کا عطیہ صدر سوسائٹی سید بابر حسین سے وصول کیا۔ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منیب،ڈاکٹر مریم،ڈاکٹر طارق سلطان اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ سرکاری سطح پر مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاہم دکھی انسانیت کی خدمت اور ہسپتال کے وسائل میں اضافہ کے لئے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی گرانقدر خدمات کے شکرگزار ہیں جو ہمیشہ مخیر حضرات سے تعاون سے ہسپتال کو طبی مشینری،ادویات ودیگر درکار وسائل فراہم کررہی ہے۔صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ مستحقین کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے اور آئندہ بھی ہسپتال اور مریضوں کی فلاح وبہبود کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات نیکی وفلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جن کی معاونت پران کے ممنون ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes