گزشتہ دس بارہ سال میں نہ کوئی ڈیم بنا، نہ بجلی کے منصوبے بنے :صدر ممنون حسین

Published on April 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 567)      No Comments

9999
اسلام آباد۔۔۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تازہ جائزوں کے مطابق ملک میں بدعنوانی میں کمی واقع ہوئی ہے، ہم یہ ہدف حکومت پاکستان کی پالیسیوں اور نیب کی کوششوں کی بدولت حاصل کر رہے ہیں جس پر ان کی تعریف کی جانی چاہئے،آج کی عالمگیر دنیا میں بہتر طرز حکمرانی سے دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے ۔ یہ بات انہوں نے بہتر طرز حکمرانی اور ترقی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ کرپشن سے معاشرے میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوتا ہے، غربت بڑھتی ہے اور معاشرے کے کمزور طبقات کی بدقسمتی میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن سے ناامیدی کی فضا بڑھتی ہے اور صدیوں سے قائم اچھی اقدار کو دھچکا پہنچتا ہے۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ 2008ء کا الیکشن ہوا تو اس وقت ملکی قرضہ 6700 ارب روپے تھا، 2013ء میں جب موجودہ حکومت قائم ہوئی تو اسے 14800 ارب روپے کا قرضہ ملا، گزشتہ دس بارہ سال میں نہ کوئی ڈیم بنا، نہ بجلی کے منصوبے بنے اور نہ تعلیم پر اخراجات ہوئے، پھر قرضوں میں اضافہ کیسے ہوا؟ صدر مملکت نے کہا کہ قوم کو حکمرانوں سے پوچھنا چاہئے کہ پیسے کہاں خرچ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ 800 سے 1000 ارب روپے کرپشن کی نذر نہ ہوں تو ملک کتنی ترقی کرے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ بات باعث اطیمنان ہے کہ پاکستان میں کرپشن میں کمی واقع ہو رہی ہے، پاکستان کا اقوام عالم میں 126 ویں مقام پر ہونا کوئی اطیمنان بخش بات نہیں، اطیمنان بخش بات بس اتنی ہے کہ ہم کچھ بہتری کی طرف بڑھ گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes