فلم ”کالا طوفان “کے گیتوں کو شائقین موسیقی مدتوں فراموش نہیں کر سکیں گے عبداللہ چلی

Published on June 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 126)      No Comments

ڈائریکٹر ساجد علی ساجد کی نئی پنجابی فلم ”کالاطوفان“کے تین گیتوں کا میوزک مکمل کر لیا گیا
لاہور(یواین پی)معروف فلم ڈائریکٹر محمد ساجد علی ساجد کی نئی پنجابی فلم ”کالاطوفان“کے میوزک کا کام شروع کردیا گیا اس فلم کے تین گیتوں کی دھنیں تیار کر لی گئی ہیں معروف نغمہ نگار عبداللہ چلی نے یواین پی سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایاکہ معروف میوزک ڈائریکٹر اشفاق علی خان نے میرے لکھے ہوئے گیتوں کی دھنیںبڑی محنت سے اتنی دلکش اور عمدہ بنائیں ہیں کہ شائقین موسیقی کے دلوں کی ترنگیں جگادیں گی مجھے یقین ہے کہ فلم ”کالا طوفان “کے گیتوں کو شائقین موسیقی مدتوں فراموش نہیں کر سکیں گے اس موقع پر شاعر و فلم ڈائریکٹر ساجد علی ساجد،میوزک ڈائریکٹر اشفاق علی خان اور پروڈیوسرو ڈائریکٹر شہزاد گجر بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes