اسرائیل اور فلسطین غزہ میں جاری بحران کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کریں۔بان کی مون

Published on July 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 440)      No Comments

44اقوام متحدہ (یو این پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیل اور فلسطین پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری بحران کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کریں ‘ ایک بیان میں بان کی مون نے کہا کہ خطرناک محاذ آرائی کے اقدامات کی بجائے بحران کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات دونوں فریقوں کے مفاد میں ہے تاکہ مزید ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و سلامتی کو درپیش خطرات میں اضافے سے بچا جاسکے ۔ انہوں نے سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کے باوجود صورتحال مزید خراب ہونے کو خطرناک قرار دیا اور کہا کہ یہ صورتحال فسلطینی اور اسرائیلی شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے بھی خطرناک ہے انہوں نے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے فلسطینی خاندانوں پر مرتب ہونے والے اثرات اور ان کارروائی میں بڑے پیمانے پر فسلطینی شہریوں کو ہلاکتوں کو پریشان کن قرار دیا ۔ا نہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے نتیجہ میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا اندیشہ ہے اور اس سے فسلطینی باشندوں کے مصائب میں اضافہ ہوگا۔یواین پی کے مطابق اقوام متحدہ کے اداروں کا اندازہ ہے کہ غزہ میں جاری کارروائیاوں میں ہلاک ہونے والوں میں کے 80 فیصد عام شہری ہیں۔غزہ میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری اسرائیلی کارروائیوں میں اب تک خواتین ،بچوں اور معذوروں سمیت 70 فلسطینی جاں بحق اور ایک ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题