سوناکشی سہناکے لئے مسلسل تیسری مرتبہ بالی وڈ کی بدترین اداکارہ کاایوارڈ

Published on March 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,239)      No Comments

08
سونم کپور کو ’’ وائے آریو سٹل ٹرائینگ ‘‘ اور شار رخ خان کو ’’ کیلا جادو‘‘ ایوارڈ دیا گیا
ممبئی(یو این پی) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سہنا کو مسلسل تیسری مرتبہ بالی وڈ کی بدترین اداکارہ کا گولڈن کیلا ایوارڈ دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ساتویں گولڈن کیلا ایوارڈ میں اداکارہ سوناکشی سہنا کو فلم ایکشن جیکسن ، لنگا اور ہالیڈے میں بدترین پرفارمنس پر اس سال بھی تیسری مرتبہ بہترین بد ترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس کیٹیگری کیلئے 27سالہ سوناکشی کے مقابلے میں کترینہ کیف ، سونم کپور ، تمنا بھاٹیا اور جیکولین فرنینڈس تھیں۔ بدترین اداکار کا کیلا ایوارڈ ارجن کپور کو فلم غنڈے پر ملا اور سال کی بدترین سیف علی خان کی ہمشکل قرار پائی جبکہ بدترین ہدایتکار پرابھودیوا نکلے ۔ جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف بدترین نئے اداکار ، یویوہنی سنگھ بدترین موسیقار اور ’’ یاریاں‘‘ بدترین گانا قرار پائے ۔ ’’ باوڑا ہوگیا ہے کیا ‘‘ ایوارڈ ڈائریکٹر ابھیشک شرما کو فلم شوقین پر دیا گیا۔ سونم کپور کو ’’ وائے آریو سٹل ٹرائینگ ‘‘ اور شار رخ خان کو ’’ کیلا جادو‘‘ ایوارڈ دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme